16 اپریل 2013 - 19:30
ایران اور پاکستان کے زلزلہ متاثرین سے ھندوستان کے وزیراعظم کی ھمدردی

ھندوستان کے وزیراعظم نے ایران اور پاکستان میں کل آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد اور ان کے اہلخانہ سے ھمدردی کا اظہار کیا۔

ابنا: ھندوستان کے وزیراعظم من موھن سنگھ نے اپنی اور اپنی حکومت کی جانب سے ایران اور پاکستان میں آنے والے شدید زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد ان کے اہلخانہ اور حکومت سے ھمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کے علاقے ماشکیل میں7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ تقریبا اسی شدت کا زلزلہ ایران کے شہر سراوان میں بھی آيا جس سےایک خاتون ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوئے.

.......

/169